میرے پاس خود کشی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچا
میں نے آج سے 12 دن پہلے " بلیو وہیل " نامی گیم ڈاؤن لوڈ کی ۔۔۔ حیران کُن طور پر مجھے گیم سے کمانڈ آنے کی بجائے ایک موبائل نمبر سے SMS آیا " تم نے بلیو وہیل ڈاؤن لوڈ کی ہے ۔۔ چیلنج کیلئے تیار رہنا۔۔ آج رات تمہیں SMS کے ذریعے ہی پہلا چیلنج ملے گا "۔۔۔۔۔۔
میں گیم کے اپنا نمبر ٹریس کرنے سے بہت متاثر بھی ہوا اور قدرے گھبرایا بھی کہ یہ تو بہت ہی ذاتی حد انفارمیشن حاصل لیتے ہیں لیکن ہم کو بھی خطروں سے کھیل کر گیم کو ہرانے اور خود کو سورما ثابت کرنا ہی تھا ۔۔۔
ٹھیک رات 12 بجے SMS آیا " تمھارے گھر کی چھت کے ساتھ منسلک ، دائیں دیوار پھلانگ کر ہمسائیوں کے گھر جاؤ ۔۔ اُن کی چھت کا دروازہ کھلا ہو گا ۔۔
تم اُن کے صحن سے کوڑے کا ڈبہ اٹھا کر ، سڑک پر موجود سرکاری کوڑے دان میں پھینک کر ، ڈبہ واپس رکھ کر چھت کے راستے ہی واپس چلے جاؤ "---
میں قدرے حیران تو تھا کہ لیکن چھت پھلانگ کر دیکھا تو واقعی میں انکا دروازہ کھلا تھا ۔۔ دھڑکتے دل سے صحن میں گیا ، کوڑے کا ڈبہ اُٹھایا اور سڑک پر پڑے کوڑے دان میں پھینک کر واپس آ کر لیٹا ہی تھا کہ SMS آیا" ویل ڈٙن ۔۔ چیلنج
کمپلیٹڈ" ۔۔
کمپلیٹڈ" ۔۔
اگلے دن پھر SMS آیا کہ اُسی گھر میں جاؤ اور کچن کے تمام برتن دھو کر واپس آ جاؤ ۔۔۔اور پھر ویل ڈٙن ، چیلنج کمپلیٹ کا SMS بھی آیا ۔۔۔۔
روزانہ اُسی گھر سے متعلق ٹاسک ہوتا ۔۔ مجھے اُسی گھر کی صفائیاں ، جھاڑ پونچھ اور نجانے کیا کیا ، رات بارہ بجے کرنا پڑا ۔۔۔۔
آج دن کے بارہ بجے مجھے SMS آیا " بھائی ! مٙیں آپ کے ساتھ والے گھر والی سلمیٰ ہوں ! اُس دن آپ کے گھر آئی تو آپ " بلیو وہیل " نامی گیم لوڈ کر رہے تھے ۔۔ ہماری گھر کی کام والی ماسی 12 دن کے لئے چھٹی پر جا رہی تھی ۔۔ مجھے لُڈو سٹار کھیلنا ہوتا تھا اور کام کرنے کو بالکل دل نہیں کرتا تھا ۔۔میرےدماغ میں ایک پلان آیا ۔۔
آپ موبائل چھوڑ کر اندر گئے تو میں نے آپ کے موبائل سے اپنے موبائل پر SMS کر کے آپ کا نمبر حاصل کر لیا ۔۔ آج ماسی واپس آ گئی ہے اور آپ کی ضرورت ختم ۔۔ اب توجہ سے بلیو وہیل کھیلنا اور خودکُشی سےپرہیز کرنا " ۔۔۔۔
آپ موبائل چھوڑ کر اندر گئے تو میں نے آپ کے موبائل سے اپنے موبائل پر SMS کر کے آپ کا نمبر حاصل کر لیا ۔۔ آج ماسی واپس آ گئی ہے اور آپ کی ضرورت ختم ۔۔ اب توجہ سے بلیو وہیل کھیلنا اور خودکُشی سےپرہیز کرنا " ۔۔۔۔
مجھ سے سلمیٰ کا سمائیلی برداشت نہیں ہو رہا اور نہ ہی اُس کا سامنا ہو سکے گا ۔۔ خود کُشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔۔
Hasnavlogsبلیو وہیل واقعی خطرناک ہے ۔۔۔ پرہیز کریں ۔۔
0 comments:
Post a Comment